کاشتکاروں کو شریعہ فنانسنگ، فیصل بینک اور وسیلہ میں اشتراک

کاشتکاروں کو شریعہ فنانسنگ، فیصل بینک اور وسیلہ میں اشتراک

مالی سہولت کو الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید فریم ورک کے تحت بڑھایاجائیگا

کراچی (بزنس ڈیسک) فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) اور مربوط زرعی ماحولیاتی نظام کے آپریٹر وسیلہ نے کاشتکاروں کے لیے تیز رفتار، شریعہ کمپلائنٹ مالی معاونت کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تاکہ کاشتکاروں کی زرعی پیداوار کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔ اس اسٹریٹجک تعاون کا مقصد ڈیجیٹل معاونت یافتہ مالی حل کے ذریعے بروقت اور آسان فنانسنگ تک رسائی فراہم کرنا اورکاشتکاروں کا مڈل مین پر انحصار کو کم کرنا ہے ۔ مالیاتی سہولت کو الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید فریم ورک کے تحت بڑھایا جائے گا جس سے شفافیت، کارکردگی اور زرعی ویلیو چین میں بہتر رسک مینجمنٹ کو فروغ ملے گا۔ فیصل بینک کی شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ میں مہارت کو وسیلہ پاکستان کے گراؤنڈ فارمر ماحولیاتی نظام، اعداد و شمار پر مبنی معلومات اور فزیکل سروس انفرااسٹرکچر کے ساتھ یکجا کیا جائے گا۔فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

اس کی پائیدار ترقی کے لیے بروقت شریعہ کمپلائنٹ مالی سہولت تک رسائی نہایت اہم ہے ۔ یہ شراکت داری فیصل بینک کے شفاف، موثر اور حقیقی اقتصادی سرگرمیوں سے ہم آہنگ جامع اسلامی بینکاری حل فراہم کرنے کی عکاسی کرتی ہے ۔ وسیلہ پاکستان کے ساتھ مل کر ہمارا مقصد زرعی ایکوسسٹم کو مستحکم بنانا اور کاشتکاروں کی ضروریات کو ہر ممکن طریقے سے پورا کرنا ہے ۔وسیلہ پاکستان کی سی ای او تانیہ ادریس نے کہا کہ ہماری توجہ ہمیشہ کاشتکاروں کے لیے قابلِ اعتماد اور مستحکم ایکوسسٹمز کی تشکیل پر رہی ہے ، جہاں مالی سہولت کو ٹریس ایبلٹی، ڈیٹا اور زمینی سطح پر روابط کے ساتھ جوڑا جائے ۔ فیصل بینک کے ساتھ شراکت داری ہمیں ایسے کاشتکاروں کے لیے ذمہ دارانہ، شریعہ کمپلائنٹ مالی رسائی کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گی جو طویل عرصے سے رسمی مالیاتی نظام سے باہر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں