خیرپور میں جدید کھجور پراسیسنگ پلانٹ قائم کرنے کا حکومتی منصوبہ
اسلام آباد(اے پی پی)وزارتِ صنعت نے سندھ کے ضلع خیرپور میں جدید ترین کھجور پراسیسنگ، سٹوریج اور پیکجنگ سہولت قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ۔۔۔
ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق اس منصوبے کی مجموعی لاگت 998.97 ملین روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مالی سال 2026-27 کے لیے 250 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔منصوبہ وزارتِ منصوبہ بندی کی منظوری کے بعد شروع کیا جائے گا۔