ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
لاہور( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس میں ویڈیو اینالٹکس سسٹمز انسٹال کرنے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔۔
، ان اقدامات میں درآمدی پابندی، کاروباری مقامات کی سیلنگ، جرمانے ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی معطلی، بلیک لسٹنگ اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی تمام فیلڈ فورمیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر مطابقت پذیر اسپننگ یونٹس کے خلاف سخت کارروائی کریں، اسپننگ یونٹس کی عدم تعاون کی صورت میں یہ اقدامات نافذ کیے جائیں گے ۔کل 421 رجسٹرڈ اسپننگ یونٹس میں سے تقریباً 300 فعال ہیں ۔