غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات میں اضافہ

غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات میں اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات میں اضافے سے متعلق اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے ۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26-2025 کے ابتدائی 7 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق 7 ماہ کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 27.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مالیاتی شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی واپسی 371.33 ملین ڈالر رہی، جبکہ توانائی کے شعبے میں یہ رقم 400.19 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔مزید بتایا گیا کہ سب سے زیادہ منافع کی واپسی برطانیہ کو 442.76 ملین ڈالر اور چین کو 413.11 ملین ڈالر کی گئی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان رقوم کی بیرون ملک منتقلی میں اضافے کی بنیادی وجہ بہتر معاشی اور صنعتی سرگرمیاں ہیں جس سے کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہوا اور ساتھ ہی منافع کی واپسی پر حکومتی پابندیوں کا خاتمہ بھی ایک اہم عوامل ہے ۔موجودہ شرحِ نمو کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں مالی سال کے اختتام تک منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی 2 ارب ڈالر کی حد سے تجاوز کر جانے کا قوی امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں