اداکارہ صبور علی کو بولڈ ساڑھی پہننے پر شدید تنقید کا سامنا
کراچی(این این آئی)اداکارہ اور ماڈل صوبر علی کو بولڈ ساڑھی میں فوٹو شوٹ کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
حال ہی میں اداکارہ نے جامنی رنگ کی ساڑھی میں اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، تاہم سوشل میڈیاصارفین کی بڑی تعداد نے ان کے اس لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا۔کچھ صارفین نے ان کے فیشن انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے نامناسب تبصرے کیے ، ایک صارف نے لکھا کہ وہ ایسی ساڑھیوں کی شوقین ہیں، جبکہ دوسرے نے لباس کو غیر مناسب قرار دیا۔