ورلڈکپ:بھارت کو افریقہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست
بھارتی بیٹنگ لائن فلاپ ، 188 رنز کے تعقب میں پوری ٹیم 111 رنز پر آؤٹ انگلینڈ نے 146 رنز بنا کر بھی میچ یکطرفہ بنادیا،ہوم ٹیم سری لنکا 95 رنز پر ڈھیر
پالی کیلے ،احمد آباد (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں انگلینڈ نے 146 رنز بنا کر بھی میچ یکطرفہ بنادیا، ہوم ٹیم سری لنکا 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 51 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز کے بھاری مارجن سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ پالی کیلے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے ، سری لنکا کی جانب سے دنتھ ویلالاگے نے 3 وکٹیں لیں۔ ۔ آسٹریلیا کو ناک آؤٹ کرنے والی لنکن ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کے ول جیکس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسری طرف سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی۔بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 187 رنز بنائے ۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 63، ڈیوالڈ بریویس نے 45 اور سٹبز نے 44 رنز سکور کیے ۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے تین اور ارشدیپ سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی اور اس کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔