سحرش علی جرمن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں ہار گئیں
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی سحرش علی جرمن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست کھا گئیں، مصر کی خدیجہ رزق کے ہاتھوں ناکامی کے بعد سحرش علی کو سلور میڈل پر قناعت کرنا پڑی۔
جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقدہ چیمپئن شپ کے گرلز انڈر 15 ایونٹ کے فائنل میں پشاور سے تعلق رکھنے والی سیڈ3 سحرش علی کو مصر کی سیڈ9خدیجہ رزق نے بآسانی 0-3 سے شکست دے دی۔