لباس بارے لائیو کالر کے سوال پر جویریہ کی وضاحت
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر جویریہ سعود لائیو پروگرام کے دوران ایک کالر کے لباس سے متعلق سوال کیا۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک فیشن شو میں ریمپ واک کی، اس موقع پر انہوں نے سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی، جس کا بلاؤز نسبتاً مختصر تھا اور اس میں جسم نمایاں ہو رہا تھا۔
کالر نے جویریہ سعود سے سوال کیا کہ رمضان سے پہلے وہ ساڑھی پہنتی تھیں، جبکہ اب رمضان ٹرانسمیشن کے دوران سر پر دوپٹہ اوڑھ کر دینی گفتگو کر رہی ہیں۔ جویریہ نے وضاحت دی کہ شو برطانیہ میں ہوا تھا اور وہاں شدید سردی تھی۔ ساڑھی کے ساتھ مکمل باڈی سوٹ اور تھرمل لباس بھی پہنا ہوا تھا۔