آسٹریلوی سلیکٹرز کو سمتھ کی توہین کا مرتکب قرار دے دیا گیا
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی سلیکٹرز کو سینئر بلے باز سٹیون سمتھ کی توہین کا مرتکب قرار دیا جانے لگا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر بیٹر کو بگ بیش میں عمدہ کارکردگی کے باوجود پہلے تو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، بعد میں بطور کور بھیجا گیا۔
باقاعدہ طور پر وہ سری لنکا کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل سکواڈ کا حصہ بنے ، جس میں شکست کے بعد عمان کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلا مگر اس میں بھی سمتھ کو نہیں کھلایا گیا، شائقین سلیکٹرز کی جانب سے اس سلوک کو سمتھ کی توہین قرار دے رہے ہیں۔