آئی ایم ایف کا اعتماد ،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونا خوش آئند ،مقررین
لاہور(آئی این پی )آئی ایم ایف کے اعتماد کی بحالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہونا خوش آئند ہے مگر غربت کی شرح میں اضافہ تشویشناک صورتحال کی نشاندہی ہے ،
اوورسیز پاکستانی معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ، حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکیج کا اعلان قابل ستائش ، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی دستاویز کی تیاری میں اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ماہر معاشیات عاشق علی رانا ودیگرنے کیا۔