وفاقی چیمبرکاٹی او آرزمیں مجوزہ ترامیم پر تحفظات کا اظہار

وفاقی چیمبرکاٹی او آرزمیں مجوزہ ترامیم پر تحفظات کا اظہار

کراچی (بزنس ڈیسک)وفاقی چیمبرکے سینئر نائب صدر اور بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی)کے چیئرمین ثاقب فیاض مگوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں پیش کیے گئے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز (ٹی او آرز) 2013 میں مجوزہ ترامیم کے بل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ فریم ورک میں کسی بھی اچانک اور غیر متوازن تبدیلی کے نتیجے میں ملک بھر کی متعدد نمائندہ تجارتی تنظیمیں بندش کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔ اس مجوزہ اقدام نے تاجر برادری میں بے یقینی کی فضا پیدا کر دی ہے جبکہ ملکی معیشت پہلے ہی اندرونی و بیرونی چیلنجز کے باعث دباؤ کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری طبقے کا سب سے مؤثر اور بنیادی پلیٹ فارم ہیں جہاں سے تاجر برادری اجتماعی طور پر اپنے مسائل اجاگر کرتی اور پالیسی سازی کے عمل میں فعال کردار ادا کرتی ہے ۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر تجارتی تنظیموں کو صرف میونسپل سٹی کی حدود تک محدود کر دیا گیا تو صنعتی اسٹیٹس، تحصیلوں میں قائم ایس ایم ای کلسٹرز اور دیہی برآمدی کاروبار مناسب نمائندگی سے محروم ہو جائیں گے ۔ ایسی ترامیم نہ صرف ضلعی چیمبرز کے وجود کو خطرے میں ڈال دیں گی بلکہ برسوں کی ادارہ جاتی ترقی کو بھی نقصان پہنچائیں گی۔

تحفظات کا اظہار

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں