کئی علاقوں میں ڈاکے ،چوریاں،شہریوں کا لاکھوں کانقصان
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،زیورات ،موبائل فونزاور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ، بتایاگیاہے کہ۔۔۔
باغبانپورہ میں شہزاد سے 3لاکھ روپے اور موبا ئل فون،گلشن اقبال میں قیصر سے 2لاکھ 65ہزار اور موبائل،شمالی چھاؤنی میں نیاز سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ میں جاوید سے 2لاکھ40ہزار اور موبائل ،لوہاری میں ساجد سے 2لاکھ 25ہزار اور موبائل ، بادامی باغ میں انوارالحق سے ساڑھے 3لاکھ روپے اور موبا ئل ، مانگامنڈی میں خوشنود سے 3لاکھ 45ہزار اور موبائل ، فیکٹری ایریا میں اعجاز سے 3لاکھ 40ہزار اور موبائل ،ساندہ میں سعید سے 3لاکھ20ہزار اور موبائل،مناواں میں حنیف سے 3لاکھ ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا، غازی آباد ، مانگامنڈی ،سبزہ زار اور فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد، ریس کورس،نصیر آباد، بھاٹی گیٹ ،مزنگ اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔