مولاجٹ دیکھ کر امریکی اداکارہ فواد اور ماہرہ کی مداح ہوگئیں
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سمعیہ حسن کا کہنا ہے کہ امریکا کے سینما میں دی لیجنڈ آف مولاجٹ دیکھی، تو فواد خان اور ماہرہ خان کی فین ہوگئی تھی۔
امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ نامور ہدایتکار ندیم بیگ میرے مینٹور ہیں، ان کے پروجیکٹ میں کام کرنے پاکستان آئی ہوں، اس پروجیکٹ میں میرے ساتھ نامور فلم سٹار کبریٰ خان اور شجاع حیدر بھی مختلف کردار میں نظر آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں امریکا میں رہتی ہوں، لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے ۔ پاکستان کے کلچر کو امریکا میں بہت یاد کرتی ہوں۔