جتنی رقم اٹھا سکتے ہو اٹھا لو، کمپنی ملازمین کیلئے انوکھا بونس

جتنی رقم اٹھا سکتے ہو اٹھا لو، کمپنی ملازمین کیلئے انوکھا بونس

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک کمپنی کے مالک نے اس انوکھے خیال کو حقیقت بنا دیا۔کمپنی کے مالک نے ملازمین میں 18 کروڑ یوآن (7 ارب پاکستانی روپے سے زائد) روپے تقسیم کیے۔

ہینان کوانگ شان کرین کو لمیٹڈ کمپنی کو 27 کروڑ یوآن کا کا منافع ہوا تھا۔اس کمپنی کی سالانہ تقریب کے موقع پر 6 کروڑ (2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) یوآن نقد بونس کے طور پر تقسیم کیے گئے ۔ایونٹ کے موقع پر 7 ہزار کے قریب افراد کے لیے 800 میزیں لگائی گئیں۔کمپنی کے ملازمین کو سٹیج پر بلا کر انعامات دئیے گئے جبکہ دیگر کو کہا گیا کہ میزوں پر موجود جتنی رقم وہ اٹھا سکتے ہیں، اٹھا کر گھر لے جائیں۔ تقریب کے دوران کمپنی کے مالک چوئی پی جون نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے کہا کہ ہم واشنگ مشینیں کیوں دے رہے ہیں، کیا آپ کو معلوم نہیں سونا کتنا مہنگا ہوگیا ہے ، تو نقد رقم لائی جائے اور ہر ایک کو مزید 20 ہزار یوآن دئیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں