ون پنجا ب ون سٹینڈرڈ،،مریم نواز کا یکساں روڈ،گرین بیلٹ،سائب بورڈ بنانے کا فیصلہ

ون  پنجا ب  ون  سٹینڈرڈ،،مریم  نواز  کا  یکساں  روڈ،گرین  بیلٹ،سائب  بورڈ  بنانے  کا  فیصلہ

بس سٹاپ اور عمارتوں کے ڈیزائن کی سٹینڈرڈائزیشن ہوگی، سٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینوئل تیار کرنیکا حکم خود مختار اتھارٹی بنانے پر غور،ہرشہر کو خوبصورت بناناچاہتے ہیں ، یکساں ڈیزائن پرکشش بناتے :وزیراعلیٰ

لاہور(دنیانیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ون پنجاب ون سٹینڈرڈ کی پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدرات گزشتہ رو ز خصوصی اجلاس ہوا جس میں سٹینڈرڈائزیشن اور اربن ڈیزائن کے لئے خود مختار اتھارٹی بنانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سٹینڈرڈائزیشن اور ڈیزائن یونٹ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، صوبے  میں پہلی مرتبہ انفراسٹرکچراور ڈیزائن سٹینڈرڈائزیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے سٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینوئل تیار کرنے کا حکم دیا ۔ اس موقع پر روڈز کے کنارے کیاسک اورچھوٹی دکانوں کے کیبن کے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں یکساں روڈ، گرین بیلٹ، سائن بورڈ، فٹ پاتھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو انفراسٹرکچر سٹینڈرڈائزیشن پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سکول، ہسپتال، بس سٹاپ اور دیگر عمارتوں کے ڈیزائن کی سٹینڈرڈائزیشن کی جائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر کو دلکش اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں، انفراسٹرکچر اور روڈز فرنیچر کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر پرکشش بناتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں