آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
میلبورن (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان رواں سال اگست میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میزبان شہروں اور تاریخوں کی باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے ۔
پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک ڈارون کے مراارا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 اگست تک مکائیکے گریٹ بیریئر ریف ایرینا میں کھیلا جائے گا۔ مکائے میں یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا، جبکہ ڈارون میں 2004 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے ۔