سپر لیگ کا فائنل پاکستان سے باہر کرائے جانے کا امکان

سپر لیگ کا فائنل پاکستان سے باہر کرائے جانے کا امکان

سپر لیگ کا فائنل پاکستان سے باہر کرائے جانے کا امکان فائنل انگلینڈ،دبئی یا امریکہ میں سے کسی ایک میں کرایا جا سکتا ہے ،ذرائع

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا فائنل پاکستان سے باہر نیوٹرل وینیو پر کروائے جانے کا امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ اورفرنچائزز اجلاس میں فائنل سے متعلق اہم گفتگو ہوئی،پی ایس ایل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پوری دنیا میں مقبول ہے اوورسیز پاکستانی پی ایس ایل اپنے پاس ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں،ایونٹ کا فائنل پاکستان سے باہر کروانے کا سوچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے لئے انگلینڈ،دبئی یا امریکہ میں سے کسی ایک میں کروائے جانے کا امکان ہے ،امریکہ اورانگلینڈ پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کے لئے مضبوط امیدوار ہیں،فرنچائزز بیرون ملک فائنل کھیلنے سے متعلق مشاورت کرکے فیصلہ کرینگی۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ سے شیڈول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں