زیر التواء گانوں کی فہرست بھی چھوٹی نہیں ہے :اریجیت سنگھ
ممبئی(شوبز ڈیسک)گلوکار اریجیت سنگھ نے گزشتہ ماہ اپنے کیریئر کے عروج پر پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد اب اپنے مداحوں کو خصوصی پیغام دیا ہے۔
اریجیت سنگھ نے لکھا کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔بھارتی گلوکار نے لکھا کہ اگرچہ میں نے نئے کام لینا چھوڑ دیا ہے لیکن ابھی میرے گانوں کی فہرست بھی چھوٹی نہیں ہے جو زیر التواء ہیں۔ آپ سب جانتے ہیں کہ مجھے ابھی بہت سارے گانے مکمل کرنے ہوں گے ۔ ابھی بہت سارے نامکمل گانے ہیں جو مکمل ہونے کے بعد ریلیز ہوتے رہیں گے اور شاید اس کام میں یہ پورا سال ہی لگ جائے گا بلکہ ہوسکتا ہے کہ کچھ گانے اگلے سال بھی ریلیز ہوں۔اریجیت سنگھ نے لکھا کہ پرامن رہیں، سوشل میڈیا سے باہر نکلنے کی کوشش کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔