سرجری کے بعد سلیم خان کی صحت بہتر ہے ، اداکارہ ڈیزی شاہ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر سکرین رائٹر اور بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کم درجے کے برین ہیمریج کے بعد اب بھی ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اداکارہ ڈیزی شاہ نے ان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین اپڈیٹ شیئر کی ہے۔ ڈیزی کا کہنا تھا کہ سلیم خان کی صورتحال مثبت ہے ، گو کہ ڈیزی شاہ خود ہسپتال میں ان سے ملاقات نہ کر سکیں، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ وہ باقاعدگی سے سلمان خان سے رابطے میں ہیں انکے مطابق سلیم خان اب ٹھیک اور روبصحت ہیں۔