آئی ڈی سی میں کمی تاجر برادری کیلئے بڑا ریلیف قرار
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر کے صدر ریحان حنیف نے سندھ حکومت کی جانب سے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (آئی ڈی سی)میں کمی کے تاریخی فیصلے کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اسے تاجر برادری کیلئے بڑا ریلیف اور کراچی سمیت پورے سندھ میں کاروباری لاگت کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے
۔انہوں نے سندھ حکومت کے اس فیصلے کے مثبت اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس 1.85 فیصد سے کم کر کے تقریباً 0.80 تا 0.85 فیصد تک کمی تجارتی اخراجات میں نمایاں کمی اور تجارتی سہولت کاری و مالی نظم و ضبط کے حوالے سے بین الاقوامی اصولوں سے ہم آہنگ ہے ۔انہوں نے بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا، وائس چیئرمین جاوید بلوانی اور پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شبیر دیوان کے اہم کردار کو خصوصی طور پر سراہا جنہوں نے اس اہم مسئلے کے حل کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ متعدد اعلیٰ سطح اجلاسوں میں بھرپور شرکت کی۔