گلوز مینوفیکچررزاور اسٹیٹ بینک میں مالیاتی آگاہی کے فروغ کیلئے معاہدہ
سیالکوٹ(اے پی پی)اسٹیٹ بینک سیالکوٹ اور لیدرپراڈکٹ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے درمیان مالیاتی آگاہی کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔
لیدرپراڈکٹ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا اہم منصوبہ ہے ۔مفاہمتی یادداشت پر پاکستان گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین مطلوب احمد قریشی اور اسٹیٹ بینک سیالکوٹ کے چیف منیجر وقاص کاشف باجوہ نے دستخط کیے ۔