قصور :آتش گیر مواد پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار ، 6 بچے زخمی

قصور :آتش گیر مواد پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار ، 6 بچے زخمی

پولیس کارروائی ، آتش بازی کا سامان برآمد، منتقل کرتے آتش گیر مواد پھٹ گیا ملز موں اور علاقہ مکینوں کی پولیس سے شدید مزاحمت ،مقدمہ درج کر لیا گیا

قصور (خبرنگار)قصور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران آتش بازی کا سامان اور دیگر آتش گیر مواد پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار اور 6 بچے زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے نواحی گاؤں حویلی نتھو والی میں سرچ آپریشن کیا ،اس دوران ملز موں اور علاقہ مکینوں نے پولیس ٹیموں سے شدید مزاحمت کی  تاہم پولیس نے گھروں اور چھتوں سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا مواد گن پاؤڈر، پوٹاش اور غیر قانونی کیمیکل برآمد کر لیا اور آتش گیر مواد گاڑی میں لوڈ کرنے کے دوران سپارکنگ سے آتش گیر مواد پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 2 پولیس اہلکار اور مقامی 6 بچے زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان  پہنچا ۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد ضیا الحق موقع پر پہنچے اور حالات کو کنٹرول کیا ۔ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اوربقایا آتش گیر مواد قبضہ میں لیا۔ زخمی 5 بچوں کو جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں