اپنے مزاج کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دے سکتی :سونیا حسین

 اپنے مزاج کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دے سکتی :سونیا حسین

کراچی (آئی این پی)اداکارہ سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ابھی فی الحال، میں نے اپنے سخت ڈائٹ پلان سے بریک لے لیا ہے کیونکہ روزانہ اس پر عمل کرنے سے میرا مزاج بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے مزاج کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دے سکتی اور اسی وجہ سے میں نے اب اپنی ڈائٹ میں کاربوہائیڈریٹس بھی شامل کرلیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں ہفتے میں دو بار ڈائٹ پلان چھوڑ کر اپنی پسند کا کھانا کھاتی ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں