نوشہرہ :تجارتی مراکز سے 108 افغان مہاجرین گرفتار
نوشہرہ(نمائندہ دنیا)نوشہرہ کینٹ سمیت پورے ضلع میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تجارتی مراکز سے 108 افغان مہاجرین کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے تمام گرفتار افغان مہاجرین کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمارنڈ پر سینٹرجیل مردان منتقل کردیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود نے نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کے چاروں کیمپس مکمل طور پر خالی کروالیے گئے ہیں۔دوسرے مرحلے میں نوشہرہ کے تمام رہائشی اور تجارتی مراکز میں افغان مہاجرین کا انخلا ء شروع کردیاگیاہے ۔بہت تیزی سے افغان مہاجرین کے انخلا ء کا کریک ڈاون شروع کیاگیاہے ،کسی بھی افغان مہاجر کو پنا دینے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی چار ہ جوئی کی جائے گی۔