اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع
کراچی(این این آئی)اگر آپ آنے والے مہینوں میں نیا اسمارٹ فون لینے کا سوچ رہے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ وہ بہت جلد مہنگے ہونے والے ہیں،
دنیا بھر میں ریم کی قلت کا مسئلہ کمپیوٹرز کے بعد اب ا سمارٹ فونز کو بھی متاثر کرنے والا ہے ۔ٹیکنالوجی تجزیہ کار کمپنی آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق 2026 کے دوران عالمی سطح پر اسمارٹ فون مارکیٹ کے شیئر میں 12.9 فیصد کمی آنے کا امکان ہے ، موجودہ حالات میں امکان ہے ا سمارٹ فون کمپنیاں سستے فونز کی تیاری ختم کر دیں ،موجودہ صورتحال میں 2027 تک بہتری آنے کا امکان نہیں اور اگر اس وقت بھی ریم کی سپلائی بہتر ہوگئی تو بھی فونز کی پرانی قیمتوں پر واپسی لگ بھگ مشکل ہوگی۔