عثمان قادر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

عثمان قادر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ عثمان قادر نے ایکس پر پوسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیل کر یہ احساس ہوا ہے کہ میری کرکٹ اب بھی باقی ہے ، مجھے مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، جو ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔لیگ سپنر عثمان قادر نے پی سی بی کے رویے سے نالاں ہوکر اکتوبر 2024 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں