رمضان میں کھلاڑی توانائی کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں
نیو یارک (نیٹ نیوز)امریکا کی یونیورسٹی کورنل ہیلتھ سے وابستہ رجسٹرڈ ماہرین غذائیت نے خبردار کیا ہے کہ روزہ کے دوران توانائی، پانی اور پٹھوں کی کمی، قبض اور نیند میں خلل جیسے مسائل جسمانی اور ذہنی کارکردگی پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
ماہرین نے ایسے عملی اور سادہ غذائی اقدامات تجویز کیے ہیں جو کھلاڑیوں کو رمضان میں توانا اور فعال رہنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق افطار اور سحری کے اوقات میں متوازن غذا لینا نہایت ضروری ہے ،ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ کھلاڑی زیادہ توانائی والی غذائیں جیسے کھجور، مونگ پھلی یا بادام کا مکھن، گرینولا، ایووکاڈو اور مختلف بیج اپنی خوراک میں شامل کریں۔ماہرین نے پانی کی کمی سے بچنے کے لیے الیکٹرولائٹس والے مشروبات، دودھ، خالص پھلوں کا رس اور شوربے والی سوپ کو مفید قرار دیا گیا ہے ۔قبض سے بچاؤ کے لیے فائبر اور پانی کا مناسب استعمال ضروری ہے ۔