چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم
ارشد،یعقوب، انجم،فاروق،محسن، طارق سے نقدی، موبائل چھن گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق فیصل ٹاؤن سے دو ڈاکوؤں نے ارشد سے 2 لاکھ اور موبائل فون، مصطفی أٓباد میں یعقوب سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،ماڈل ٹاؤن میں انجم سے 3 لاکھ 70ہزار نقدی اور موبائل فون،فیصل ٹاؤن سے ڈاکوؤں نے خاتون سے موبائل اور نقدی چھین لی،سبزہ زار میں فاروق سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں محسن سے 3لاکھ 25ہزار اور موبائل فون،باٹا پور میں طارق سے 3لاکھ 10ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔فیصل ٹاؤن، برکی،اور سندر سے گاڑیاں جبکہ جوہرٹاؤن مصری شاہ اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔