دفتری ملازمین میں وٹامن ڈی کی کمی ، 5ضروری ٹیسٹ

دفتری ملازمین میں وٹامن ڈی کی کمی ، 5ضروری ٹیسٹ

لاہور(نیٹ نیوز)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم کے جذب، ہڈیوں کی مضبوطی، پٹھوں کی کارکردگی اور قوتِ مدافعت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق 25-Hydroxy Vitamin D خون کا سب سے اہم اور مستند ٹیسٹ ہے ، جس کے ذریعے جسم میں وٹامن ڈی کی درست سطح معلوم کی جاتی ہے ۔

کیلشیم ٹیسٹ بھی ضروری ہوتا ہے منرل ڈینسٹی ٹیسٹ کے ذریعے ہڈیوں کی مضبوطی کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔تھائرائیڈ فنکشن ٹیسٹ کروانا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے ۔ میگنیشیم لیول ٹیسٹ بھی اہم ہے کیونکہ میگنیشیم وٹامن ڈی کو فعال شکل میں تبدیل کرنے میں مدد دیتا ہے ،دفتری ملازمین اور کارپوریٹ شعبے سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی مصروف زندگی کے باوجود باقاعدگی سے صحت کا معائنہ کروائیں، متوازن غذا استعمال کریں اور ممکنہ حد تک سورج کی روشنی میں وقت گزاریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں