وزن کم کرنے کیلئے اے آئی پر بھروسہ خطرناک، ماہرین
لاہور(نیٹ نیوز)فٹ اور صحت مند رہنے کی خواہش تیزی سے مصنوعی ذہانت اے آئی کا سہارا لینے کی جانب راغب کررہی ہے ۔ اب موبائل پر کم کیلوریز والی ڈائٹ، ورزش کے منصوبے اور وزن کم کرنے کے مشورے حاصل کرنا ممکن ہو گیا ہے ۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اے آئی واقعی ہر انسان کے جسم، عادات اور صحت کی مکمل اور درست سمجھ رکھتا ہے ؟ مشین آخر مشین ہوتی ہے جو آپ کے مسئلے کو تو سمجھ سکتی ہے لیکن یہ آپ کے موڈ آپ کی اپنی پسندیدہ غذا اور ذہنی کیفیت سے آگاہ نہیں ہوتی۔ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے کا تعلق صرف کیلوریز کم کرنے تک نہیں ہے بلکہ اس کے لیے جسم اور ذہن کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہونا بھی لازمی ہے ۔اگر ہم اے آئی کے سخت اور متعین کردہ اصولوں کے مطابق چلنا شروع کردیتے ہیں تو پھر ہمیں اپنے ذہنی سکون اور آسانی کو کھونے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔