کیا سر پر لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان سے منسلک ہیں

کیا سر پر لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان سے منسلک ہیں

نیو یارک(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سوزش کی بلند سطح دماغ کے سفید مادے خصوصاً لمبک نظام میں ہونے والے نقصان سے منسلک ہے ۔جریدے نیورولوجی میں تحقیق کے مطابق سر پر بار بار چوٹیں لگنے سے پیدا ہونے والی سوزش اور اس کی بڑھتی ہوئی سطح دماغ کے سفید مادے کو پہنچنے والے نقصان سے منسلک ہے ۔

یہ تحقیق اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ بعض سابق فٹبالرز بعد ازاں دماغی امراض میں کیوں مبتلا ہو جاتے ہیں۔سینئر محقق کا کہنا ہے کہ فٹ بال، رگبی، مارشل آرٹس جیسے جسمانی کھیل جن کے دوران سر پر بار بار چوٹ لگتی ہیں، گزشتہ تحقیقات میں نیورو ڈیجینیریٹیو امراض مثلاً سی ٹی ای کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک پایا گیا۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ تقریباً 59 فیصد فٹبالرز میں ذہنی تنزلی دیکھی گئی، جبکہ 58 فیصد میں رویے اور جذبات کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں