نورا فتیحی نے رمضان کے دوران اپنی سرگرمیاں شیئر کردیں
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی لبنانی نژاد کینیڈین رقاصہ اور فنکارہ نورا فتیحی نے مداحوں کے لیے ایک انسٹا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔
انہوں نے ویڈیو میں رمضان کے روزوں کے دوران اپنی کیفیت کے بارے میں کہا کہ رمضان کے سات دن مکمل ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر ان کا ہفتہ اچھا گزرا، مگر آج وہ تھوڑی کمزوری محسوس کر رہی ہیں۔میں نے ہمت نہیں ہاری اور اچھا محسوس کر رہی ہوں،آپ لوگ کیسا محسوس کر رہے ہیں، کیا آپ اب بھی پابندی سے روزہ رکھے ہوئے ہیں؟ آپ کی توانائی کیسی ہے ۔