آبنائے ہرمز کی بندش معیشت کیلئے سنگین خطرہ ،وفاقی چیمبر

 آبنائے ہرمز کی بندش معیشت کیلئے سنگین خطرہ ،وفاقی چیمبر

کراچی(بزنس ڈیسک)وفاقی چیمبرکے سینئر نائب صدر اور بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی)کے چیئرمین ثاقب فیاض مگوں نے خلیج میں بڑھتی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کو ملکی معیشت کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

خطے کی موجودہ صورتحال عالمی توانائی سپلائی لائن کو غیر معمولی حد تک غیر مستحکم کر رہی ہے جس کے اثرات براہِ راست پاکستان پر پڑیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے عالمی تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل ہوتی ہے لہٰذا رکاوٹ سے نہ صرف عالمی مارکیٹوں کو دھچکا لگے گی بلکہ پاکستان جیسے درآمدی انحصار رکھنے والے ممالک کیلئے معاشی بحران کا باعث بن سکتی ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر توانائی کی متبادل سپلائی لائنز کے انتظامات کرے ، اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر میں اضافہ کرے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں