ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کو 17.04 ارب کا خالص منافع

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کو 17.04 ارب کا خالص منافع

کراچی(بزنس ڈیسک)ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہوئے سال کے لیے آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی ہے ۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کا بعد از ٹیکس منافع بڑھ کر 17.04 ارب روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال 3.41 ارب روپے تھا۔ اسی طرح فی حصص آمدن بھی نمایاں اضافے سے 28.47 روپے پر جا پہنچی۔بعد از ٹیکس منافع اور فی حصص آمدن میں اس نمایاں اضافے کی بنیادی وجہ 10.79 ارب روپے کا نیٹ ڈیفرڈ ٹیکس ہے ۔آمدن سال بہ سال 18.53 فیصد بڑھ کر 46.1 ارب روپے تک پہنچ گئی جس کی وجہ نیٹ مارک اَپ آمدن میں 7.12 فیصد اضافہ ہوا اور نان مارک اَپ آمدن 37.76فیصد بڑھ گئی۔ آپریٹنگ اخراجات میں 7.12 فیصد معتدل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید برآں کاسٹ ٹو انکم ریشو بہتر ہوکر 73.12 فیصد پر ہوگیا۔ بینک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں مسلسل توسیع دیکھی گئی اور رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 59 ملین سے بڑھ گئی، جبکہ ماہانہ ایکٹیو صارفین کی تعداد بھی بڑھ کر 20 ملین تک پہنچ گئی، جو 24.22 فیصد اضافہ ہے ۔ کسٹمر ڈپازٹس 127.7 ارب روپے تک جا پہنچے ، جو 2024 کے مقابلے میں 67.60 فیصد زائد ہے ۔ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیف فنانشل آفیسر امین سکھیانی نے کہا کہ چیلنجنگ معاشی حالات کے باوجود ایزی پیسہ نے مستحکم آپریشنل پیش رفت کا مظاہرہ کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں