ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان،سونا مستحکم ،چاندی سستی
تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 ،دس گرام 5 لاکھ 23 ہزار 762 پر برقرار
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدرگھٹ گئی،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.26 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.27 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ہزار 10 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے پر مستحکم رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 49 ہزار41 روپے پربرقرار رہی۔ یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے ساتھ 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 75 روپے کی کمی سے 8494 روپے ہوگئی۔