پی ایس ایل، پشاور زلمی نے نئی کٹ کا ٹیزر جاری کردیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے آغاز پر پشاور زلمی کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
پشاور زلمی نے اپنی نئی ٹیم کٹ کی لانچ مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی ٹیزر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی ہے جس میں پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹیزر میں جدید سی جی آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پشاور کے تاریخی مقامات کے علاوہ کرکٹ سٹیڈیم کو بھی خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے ۔