اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے نقدی، سامان چوری

اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے نقدی، سامان چوری

نامعلوم ملز موں نے فخر کے گھر کے تالے ٹوڑ ڈالے ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے نقدی، موبائل، کپڑے ، واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے فخر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کا علاج معالجہ کروانے کے لئے ہسپتال گیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملز موں نے اس کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، موبائل فون، کپڑے ، واٹر پمپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں