وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ،گاڑیوں ، موبائل فونز سے محروم

وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ،گاڑیوں ، موبائل فونز سے محروم

ڈاکوئوں نے مبشر سے 3لاکھ ، عمران سے اڑھائی لاکھ ، موبائل فون چھین لئے گلشن راوی ، نولکھا، کوٹ لکھپت، شاہدرہ سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے ،موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نصیر آباد میں مبشر سے 3لاکھ نقدی اور موبا ئل فون،ساندہ میں عظیم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،مصطفی ٹائون میں غفار سے 2 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، باٹا پور میں عمران سے 2 لاکھ 50ہزار روپے  اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں سکندر سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گلشن راوی اور نولکھا سے گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت، شاہدرہ، اقبال ٹائون اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں