رکشہ اورٹرک میں تصادم ، میاں بیوی سمیت 4جاں بحق

رکشہ اورٹرک میں تصادم ، میاں بیوی سمیت 4جاں بحق

40 سالہ تنویر ،35 سالہ زاہدہ ،15سالہ ارمان اور ایک نا معلوم شخص دم توڑ گئے

گوجرانوالہ ،لدھیوالہ وڑائچ (کرائم رپورٹر، نامہ نگار)گوندلانوالہ میڈیکل کالج کے قریب آٹو رکشہ اور منی ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 4افراد جا ں بحق ، ایک شدید زخمی ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج علی پور روڈ کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث رکشہ بے قابو ہو گیا اور سامنے سے آنیوالے ٹرک سے جا ٹکرایا ،حادثہ اس قدر شدید تھا کہ خاتون سمیت4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کا عملہ فوری موقع پر پہنچا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو 

ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ریسکیو آپریشن میں 15ریسکیورز نے حصہ لیا،ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 40سالہ تنویر ، زاہدہ زوجہ تنویر عمر 35سال، ارمان ولد اعجاز عمر 15سال ساکن سرگودھا شامل ہیں جبکہ ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریباً 60سال ہے وہ بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوا جبکہ مدیحہ نامی لڑکی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں