پائیدارمعاشی بحالی کیلئے معاشی ڈھانچے میں اصلاحات ناگزیر ، میاں زاہد
کراچی (این این آئی)آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ حالیہ معاشی اعدادوشمارکا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
اگرچہ بعض ماہانہ اشاریے معیشت کووقتی سہارا فراہم کررہے ہیں، تاہم بنیادی اسٹرکچرل کمزوریاں بدستور ملک کے طویل المدتی مالیاتی استحکام کیلئے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہیں۔میاں زاہد نے حکومت پر زور دیا کہ وہ وقتی اقدامات کے بجائے پائیدار معاشی اصلاحات پرتوجہ دے ، کاروباری لاگت کم کرے ، توانائی نرخوں میں کمی لائے اور برآمدات و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سازگارماحول فراہم کرے ، بصورت دیگر مشرق وسطی میں جاری امریکہ، اسرائیل اورایران لڑائی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان کی معاشی صورتحال مزید بگڑسکتی ہے ۔