گوشت برآمد پر اضافی کارگو چارجز ، وزارتِ تجارت متحرک

گوشت برآمد پر اضافی کارگو چارجز ، وزارتِ تجارت متحرک

ایوی ایشن حکام کو فوری تحقیقات اور مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی

کراچی(بزنس رپورٹر)وزارتِ تجارت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایوی ایشن حکام سے اضافی کارگو چارجز کے معاملے کی فوری تحقیقات اور حل طلب کر لیا ۔وزارتِ تجارت کی جانب سے 17 مارچ 2026 کو جاری کردہ ایک باضابطہ خط میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کراچی کو ہدایت کی گئی کہ وہ کارگو ہینڈلنگ کمپنی جیریز ڈناتا کی جانب سے مبینہ طور پر عائد کیے گئے غیر مجاز اضافی چارجزکے معاملے کا جائزہ لے کر اسے حل کریں، یہ کارروائی آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز اینڈ پروسیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جمع کرائی گئی شکایت کے بعد عمل میں آئی۔ایکسپورٹرز کے مطابق جیریز ڈناتا نے حال ہی میں گوشت کی برآمدات پر 50 روپے فی کلوگرام اضافی چارج عائد کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں کھیپ کو ایکسپورٹ کیلئے پراسس نہیں کیا جائے گا۔صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اضافی لاگت تقریباً 180 ڈالر ٹن بنتی ہے جو عالمی منڈی میں پہلے سے سخت مقابلے کا سامناکرنے والے پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں