پی ایس ایل کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
پی ایس ایل کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان سعود شکیل کو کوئٹہ کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد ٹیم ڈائریکٹرہونگے
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا۔سعود شکیل کو پی ایس ایل گیارہ کیلئے کوئٹہ کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد ٹیم ڈائریکٹر اور معین خان ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار ہیں۔اقبال امام کو اسسٹنٹ کوچ اور وہاب ریاض کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔اعظم خان پاکستاں سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر کے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔