سپر لیگ،زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آکر کھیلنے کو تیار

 سپر لیگ،زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آکر کھیلنے کو تیار

مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے باوجود آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے لیے پاکستان آنے کی یقین دہانی کرا دی ہے جب کہ سٹیو سمتھ، گلین میکسویل، مارنس لبوشین سمیت زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہیں۔

مشرق وسطی میں کشیدگی بھی پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کا حوصلہ پست نہ کرسکی تاہم کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا پاکستان پہنچ بھی چکے ہیں۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے بروقت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جارہا ہے جب کہ ہنگامی حالات کے لیے فلائٹس کا بیک اپ پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔پی سی بی اور فرنچائزرز کی جانب سے مختلف ایئرلائنز میں کھلاڑیوں کی بکنگ کرائی جارہی ہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں