ترکیہ :انجرلک ایئربیس پر نیٹو کا نیا پیٹریاٹ میزائل نظام نصب
انجرلک(اے ایف پی) ترکیہ کے دفاعی حکام نے بتایا کہ نیٹو نے انجرلک ایئر بیس پر ایک نیا پیٹریاٹ میزائل نظام نصب کیا ہے ،ترک وزارت دفاع نے یہ نہیں بتایا کہ نئے پی اے سی 3 نظام کو کون سا ملک آپریٹ کرے گا۔ ۔۔
ترکیہ میں پہلے ہی سپین کا پیٹریاٹ نظام موجود ہے ۔یاد رہے پیٹریاٹ موبائل دفاعی نظام ہے جو بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ فضائی خطرات کو بھی ناکارہ بنا سکتا ہے ۔