روس کی ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی تردید

روس کی ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی  فراہم کرنے کی تردید

ماسکو(نیوزایجنسیاں)روس کے صدارتی دفتر کریملن نے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کر دیا۔۔۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس ایران کے ساتھ سیٹلائٹ تصاویر اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی شیئر کر رہا ہے ۔کریملن نے اس امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی خبر قرار دے دیا۔کریملن کے ترجمان نے امریکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے درست نہیں ہیں۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ میں کہاگیاتھاکہ روس ایران کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوجی تعاون بڑھا رہا ہے اور تہران کو خطے میں امریکی فورسز کو نشانہ بنانے میں مدد کے لئے سیٹلائٹ تصاویر اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں