عدالت کا وائس آف امریکا کے ملازمین بحال ،نشریات دوبارہ شروع کرنیکا حکم
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی عدالت نے نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کی نشریات دوبارہ شروع کرنے اور ایک ہزار ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔۔
وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سرکاری مالی اعانت سے چلنے والے براڈکاسٹر کے کام کو دوبارہ شروع کیا جائے ۔ڈسٹرکٹ جج رائس لیمبرتھ نے دس دن قبل فیصلہ دیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے وائس آف امریکا میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کے لیے ایک اہلکار کی تقرری غیر قانونی تھی ۔جج نے کہا کہ مدعا علیہان نے اپنے فیصلے کے لیے اصولی بنیاد کے قریب کوئی چیز فراہم نہیں کی ہے ۔