عالمی منڈی میں تیل 5فیصد مہنگا
لندن(اے ایف پی)خلیج کے بڑے گیس فیلڈ میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں5فیصد بڑھ گئیں۔۔۔
برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 108 اعشاریہ 60 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1 اعشاریہ 90 فیصد اضافے سے 98 اعشاریہ 01 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ حملے جنوبی پارس میں نارتھ ڈوم گیس فیلڈ پر کیے گئے جو دنیا کا سب سے بڑا گیس ذخیرہ ہے اور ایران کی تقریباً 70 فیصد گھریلو گیس ضروریات پوری کرتا ہے ۔