مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 25,035 لاٹس رہا
سی او ٹی ایس ، گولڈ این ایس ڈی کیو 100 اورجاپان ایکوٹی سرفہرست رہے
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں ، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 25,035 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 15.492 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (8.317 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (2.077 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (2.049 ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (661.561 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (586.348 ملین روپے)، ڈی جے (566.911 ملین روپے)، کروڈ آئل (542.428 ملین روپے )، پلاٹینم (322.082 ملین روپے )، سویابین (161.739 ملین روپے)، ایلومینم (73.502 ملین روپے )، کاپر (50.149 ملین روپے )، برینٹ (28.049 ملین روپے) اور نیچرل گیس (17.775 ملین روپے ) شامل رہے ۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 35 لاٹس کا کاروبار ہوا۔