عوام کو ریلیف دینے کیلئے لیوی اور ٹیکس میں کمی کی جائے،ملک خدابخش
کراچی(این این آئی)پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیف ایڈوائزرملک خدا بخش نے وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کی تجویز مسترد کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
مشرق وسطیٰ کے حالات میں پٹرولیم قلت کا جو خدشہ تھا وہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے اب دور ہورہا ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے لیوی اور ٹیکس میں کمی کرے اور پٹرولیم ڈیلرز کے کمیشن میں اضافے کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے تمام ہی ممبران اپنے چیئرمین اور دیگر عہدیداران کی مشاورت سے تمام تر مسائل اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے کوٹہ سسٹم سمیت قیمتوں میں اضافے کی آڑ میں بھاری منافع خوری کے باوجود عوام کو پٹرول کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں ، لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے لیوی اور ٹیکس میں کمی کرے اور پٹرولیم ڈیلرز کے کمیشن میں اضافے کا فوری اعلان کرے۔
ملک خدابخش