بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھارت کیساتھ ہوم سیریز کیلئے پُرامید

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھارت کیساتھ ہوم سیریز کیلئے پُرامید

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھارت کیساتھ ہوم سیریز کیلئے پُرامید سفارتی تعلقات کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو حکومتی اجازت درکار :کرکٹ ویب سائٹ

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئیر لینڈ سے سیریز ملتوی ہونے کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ ہوم سیریز کھیلنے کی امید لگا لی،بین الاقوامی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ستمبر میں شیڈولڈ دورۂ آئرلینڈ ملتوی کر دیا ہے ۔کرکٹ آئر لینڈ نے بی سی بی کو آگاہ کر دیا تھا کہ اس کیلنڈر کے دوران ری شیڈولنگ ممکن نہیں ہے جس کے بعد دونوں بورڈز باہمی رضامندی سے شیڈولڈ ونڈو میں سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں، بی سی بی نے ستمبر کی ونڈو میں بھارت کی میزبانی پر نظریں جمائی ہوئی ہیں، بھارت نے گزشتہ برس بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا تھا،بنگلہ دیشی بورڈ نے رواں برس کے آغاز میں بھارت کے دورۂ بنگلہ دیش کے شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق بھارت نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے 28 اگست کو بنگلہ دیش آنا ہے ۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس جب بھارت کا دورہ 1 برس کے لیے ملتوی ہوا تھا تو آئرلینڈ کو بتایا تھا تاہم اب جبکہ آئرلینڈ نے سیریز ری شیڈول کرنے سے انکار کر دیا ہے تو دورہ ملتوی کردیا گیا ہے تاہم بات چیت جاری ہے ممکن ہے 2027ء میں سیریز کی ونڈو نکل آئے ۔دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے کیونکہ موجودہ سفارتی تعلقات کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو حکومتی اجازت درکار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں